مزید خبریں

میہڑ: پیپر دینے آئے طلبا کا مہیسر اور تنیا برادری سے تصادم

میہڑ (نمائندہ جسارت) ڈگری کالج میں پیپر دینے کیلیے آئے طلبا کا کالج کے باہر مہیسر اور تنیا برادری کو 2 گروپوں میں تصادم، ڈنڈے لگنے سے دونوں فریقوں کے 5افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں علی مہیسر، بابر، جنید تنیو، نثار تنیو سمیت 5 افراد شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ طلبا کے 2 گروپوں میں موبائل نمبر لینے پر تصادم ہوا ہے، علاقہ میدان جنگ بن گیا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال کے بعد لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔