مزید خبریں

حیدرآباد ،محکمہ تعلیم سندھ کے ریٹائرڈ ملازمین کا پنشن میں اضافہ کا مطالبہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ کے ریٹائرڈ ملازمین کا پنشن میں 100 فیصد اضافہ نہ ہونے، یوچل فنڈ اور گروپ انشورنس نہ ملنے کے خلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ودھرنا دیا گیا گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کی جانب سے کیے گئے مظاہرے سے مرکزی صدر ضمیر خان، نائب صدر نسرین مشتاق، نثار رتڑ، حنیف ملک اور دیگرنے خطاب کیا جبکہ مظاہرے میں خواتین اور مرد ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے اور سالانہ فنڈ سے کٹوتی بند کر کے ملازمین کی تاحیات تنخواہیں ادا کی جائیں، اب انکے مطالبات تسلیم کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔