مزید خبریں

حیدرآباد:طوفانی بارش،ژالہ باری ،بجلی غائب3 افراد جاں بحق

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سمیت اندرونِ سندھ تیز طوفانی ہوا¶ں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ،بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ، کئی مقامات پر سائن بورڈ اور درخت گر گئے جس کے بعد حیسکو کے53عدد 11kVفیڈرزسے بجلی کی فراہمی بند ہو گئی، بارش اور آندھی کے باعث گھروں پر لگی ٹین کی چادریں اڑ گئیں،سپرہائی وے پر گاڑیاں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکراگئیں۔
کوٹری سائٹ ایریا میں بارش کے باعث گھر کی دیوار گرجانے سے دیوار کے نیچے دب کر 2بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سمیت اندرونِ سندھ شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو ئے بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے منگل کی صبح 6بجے حیدرآباد اور گردو نواح میں شدید طوفان آیا اور ہلکی بارش ہو ئی طوفان کے باعث کئی مقامات پر سائن بورڈ اور درخت گر گئے جس کے بعد حیسکو کے53عدد 11kVفیڈرزسے بجلی کی فراہمی بند ہو گئی، صدر سب ڈویژن حیدرآباد میں درخت گرنے سے 11کے وی کے کنڈیکٹرزٹوٹ گئے ،آٹو بان روڈ لطیف آباد ،ائر پورٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی درخت گرنے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ،مہر علی بجلی کے دوپول گرنے سے کوہسار سب ڈویژن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،عمارتوں کے شیشے ٹوٹنے اورژالہ باری سے مختلف گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کے واقعات بھی پیش آئے ضلع جامشورو میں تیز بارش کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا، بارش اور آندھی کے باعث گھروں پر لگی ٹین کی چادریں اڑھ گئیں،سپرہائی وے پر گاڑیاں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکراگئیں۔ کوٹری سائٹ ایریا میں بارش کے باعث گھر کی دیوار گرجانے سے دیوار کے نیچے دب کر 2بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فرحانہ ، آصفہ اور محمد یوسف کے ناموں سے شناخت ہوئی ۔ بارش اور ژالہ باری سے سپرہائی وے او رانڈس ہائی وے پر گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ حیدرآباد کے علاوہ تھر ، میر پور خاص ، ٹنڈو الہیار ، مٹیاری ، جام شورو اور دادو میں بھی بجلی کا نظام متاثر ہو ا ہے حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ فیڈرز حفظ ماتقدم کے طور پر بند کئے گئے ہیں اور بتدریج بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسری جانب بارش کی پیش گوئی کے باوجود انتظامیہ نے جہازی سائز کے سائن بورڈ نہیں اتروائے جس سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں جبکہ واسا نے بھی گٹروں کی صفائی کا کوئی معقول انتظام نہیں کیا ہے بلدیہ ، واسا اور حیسکو کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی سرد مہری سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے حیدرآباد میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے رات تک جاری تھا۔