مزید خبریں

دادو کے رہائشی کا حکومتی امداد میں نظر انداز کیے جانے کیخلاف احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) دادو کے علاقے جوہی کے رہائشی محمد یوسف لغاری نے محکمہ ریوینیو کے تپیدار کی جانب سے حکومتی امداد میں نظر انداز کیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہونے والی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ان کی زرعی زمین پر لگائی گئی فصلیں تباہ اور ان کا گھر تباہ ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے حکومت نے سیلاب زدگان کو فصلیں لگانے کے لیے بیج اورامداد دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے لیے سروے بھی کرایا گیا اور ان کا فارم بھرا گیا جسے بعد میںتپیدار ارشاد لغاری نے ذاتی رنجش کی بنا پر روک دیا جس کی وجہ سے ان کا نام حکومت کی جانب سے فراہم کردہ امدادی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر سمیت محکمہ ریوینیو کے افسران سے روبرو شکایات کی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ معاملے کا نوٹس لیں اور تپیدار ارشاد لغاری کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور ان کا نام سرکاری امداد کی فہرست میں شامل کریں۔