مزید خبریں

ـ9 مئی کے واقعات سے تاجروں اور عوام کی دل آزاری ہوئی، الطاف میمن

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد اونین پٹاٹو اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس گروپ کے صدر محمد الطاف میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں فوجی اور ریاستی تنصیبات پر حملے، جلائو گھیرائو اور کرنل شیر خان شہید کے مجسمے سمیت کئی یاد گارِ شہداء کو توڑنے سے تاجر برادری اور عوام کی دل آزاری ہوئی اور پورے پاکستان کی تاجر برادری اور عوام 9 مئی کے المناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ افواج پاکستان ملک کی سلامتی اور حفاظت کی ضامن اور 23 کروڑ پاکستانیوں کے دل میں بستی ہے، افواج پاکستان اپنے ملک اور عوام کے لیے بڑی لازوال اور قیمتی قربانیاں دے رہی ہے جسے فراموش کرنا پاک افواج سے دشمنی ہوگی، تاجر برادری نے ہمیشہ اپنے ملک پاکستان کی افواج کا ساتھ دیا اور ہمیشہ دیتی رہے گی۔ الطاف میمن نے شہداء کی یادگاروں کو جلانے پر اُن کے اہل خانہ سے بھی اِظہار افسوس کیا ہے۔