مزید خبریں

نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کا کرپشن کیس کا نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین بد الدین گھریانی، محمد عتیق خان، قاضی بشیر، سلیمان خان ودیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ 6 سال سے سپریم کورٹ میں زیر التوا کا شکار کرپشن کے کیس کا نوٹس لے کر فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ ملک کے سرکاری کھاتوں میں ریٹائرڈ ملازمین کی بیسک تنخواہ کی 70 فیصد پنشن ملتی ہے لیکن نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو بیسک تنخواہ کا 33 فیصد پنشن ادا کی جارہی ہے جو نیشنل بینک کے ملازمین سے ناانصافی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ان کا کیس 2017 سے زیر سماعت ہے، نیشنل بینک آف پاکستان کے 3 ہزار بیوہ پنشنرز اور 12 ہزار مرد پنشنرز انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے 55 ارب روپے ہیڈ آفس کے اکاؤنٹ میں پڑے ہیں۔