مزید خبریں

سکھر : جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کی دستک مہم کا آغاز

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر اور جے آئی یوتھ کی جانب سے دستک مہم کا آغاز ہو گیا، جماعت اسلامی یوتھ سندھ کے صدر امتیاز احمد پالاری اور امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری نے سکھرروہڑی پنوعاقل کے مختلف دیہاتوں میں پروگرامات میں نوجوانان اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچایا، صدر جے آئی یوتھ عبدالغفور عباسی ، جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ سندھ فیصل غفور انصاری، ساجد علی تنیو، عبدالحمید تنیو نثار احمد،قیم ضلع سکھر حافظ امان اللہ تنیو سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے، مختلف مقامات پر جے آٗئی یوتھ میں جوانوں کی شمولیت کے پروگرامات منعقد ہوئے جن میں نوجوانوں نے یوتھ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صدر جماعت اسلامی یوتھ سندھ ڈاکٹر امتیاز احمد پالاری نے یو سی ڈنڈی تعلقہ روہڑی ضلع سکھر میں جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنوں سے خطاب کیا۔ صدر جماعت اسلامی یوتھ سندھ ڈاکٹر امتیاز احمد پالاری نے گوٹھ ناروگو تعلقہ پنو عاقل ضلع سکھر ،یو سی ڈنڈی گوٹھ نصیر مہر تعلقہ روہڑی ضلع سکھر ،یو سی ڈنڈی گوٹھ موزل مھر تعلقہ روھڑی، یو سی ڈنڈی گوٹھ پنھل شاہ تعلقہ روہڑی،یو سی ڈنڈی گوٹھ نارو سمیت دیگر دیہی مقامات پر بھی جماعت اسلامی یوتھ کے شمولیت پروگرام منعقد ہوئے جن میں شمولیت اختیار کی گئی، جماعت اسلامی یوتھ کے شمولیت پروگرام میں مہمان کو سندھ کے ثقافتی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا، عبدالغفور عباسی، عبدالحمید تنیو، ساجد علی تنیو، نثار احمد سمیت دیگر موجود تھے۔ علاوہ ازیں جے آئی یوتھ سکھر کی ضلع کو نسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جے آئی یوتھ سندھ کے صدر امتیاز احمد پالاری ، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر سلطان احمد لاشاری سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔