مزید خبریں

شہدادپور : ناکارہ ڈیجیٹل میٹر سے عوام پریشان

شہدادپور (نمائندہ جسارت) چند سال قبل عوام کے جو میٹر تبدیل کیے گئے تھے ان کی جگہ ناکارہ ڈیجیٹل میٹر لگائے گئے، یہ ناکارہ ڈیجیٹل میٹر پرانے میٹر کے مقابلے میں دُگنی اسپیڈ میں چلتے ہیں جس کے سبب عوام دُگنا بل ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب یہ ناکارہ ڈیجیٹل میٹر آئے دن خراب ہو جاتے ہیں، حیسکو حکام عوام کو میٹر خراب ہونے کا جواز بناکر ہر ماہ ڈیڈیکشن بل بھیجتے ہیں اور عوام سے ڈیمانڈ کے نام پر 5100 روپے وصول کرتے ہیں، تھری فیز میٹر کے 26 ہزار روپے وصول کیے جاتے ہیں اور 2، 3 ماہ تک ڈیمانڈ جمع کرانے کے بعد بھی عوام کو میٹر فراہم نہیں کیے جاتے اور مبینہ ہزاروں روپے رشوت لے کر میٹر دیا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عوام کو جو میٹر لگائے گئے ہیں انہیں 4 سال قبل ہی ناکارہ قرار دیا گیا تھا، لیکن ایس ای نوابشاہ ایکسیئن سانگھڑ اور ایکسیئن ٹنڈوآدم ایس ڈی او شہدادپور نے یہ ناکارہ ڈیجیٹل میٹر واپس کرنے کے بجائے پرانے میٹرز کی جگہ عوام کو ناکارہ ڈیجیٹل میٹر لگا دیے جو پرانے میٹر کی نسبت دُگنی رفتار سے چلتے ہیں اور عوام کو دُگنا بل ادا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب آئے دن یہ میٹر خراب ہو جاتے ہیں جس کے باعث عوام کو 2 سے 3 ماہ تک ڈیڈیکشن والے بل ادا کرنے پڑتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر بجلی، چیئرمین واپڈا اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ ناکارہ ڈیجیٹل میٹر لگانے پر ایکسیئن سانگھڑ ایکسیئن حیسکو ٹنڈوآدم اور ایس ڈی او، شہدادپور کے خلاف ایکشن لیا جائے اور عوام کی ناکارہ ڈیجیٹل میٹرز سے جان چھڑائی جائے۔