مزید خبریں

لاڑکانہ: زمینی تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو زخمی کر دیا

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ دھامراہ کے قریب میال لال میں زرعی زمین کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی محمد جمن شاہانی کو شدید زخمی کردیا، جسے ورثا کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر زخمی کے ورثا نے بتایا 5 جریب زرعی زمین کے معاملے پر محمد جمن اور بھائی غازی خان شاہانی کے درمیان تنازع چل رہا ہے جس پر جھگڑے میں غازی خان فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی محمد جمن کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا ہے۔