مزید خبریں

جماعت اسلامی کی کوششیں اللہ کا نظام قائم کرنے کیلیے ہیں، افضال احمد

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے ماہانہ اجتماع کارکنان سے نائب قیم جماعت اسلامی سندھ افضال احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی انسانوں کو ان کے رب کی طرف بلاتی ہے، جماعت اسلامی کی ساری کوششیں اللہ کے نظام کو قائم کرنے کے لیے ہیں۔ افضال احمد جماعت اسلامی یوتھ ونگ نے شامل ہونے والے نوجوانوں کو جماعت اسلامی کے رومال پہنے اور یوتھ ونگ میں شامل ہونے والوں مبارک باد دی، اجتماع کارکنان میں ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی یونٹس کی رپورٹ پیش کی گئی امیر جماعت اسلامی ٹنڈوالہیار آصف یاسین نے کام کے حوالے سے خطاب کیا امیر ضلع دیدار حسین بیرانی نے بھی خطاب کیا جنرلر سیکرٹری راؤ جاوید علی نے ماہانہ رپورٹ پیش کی آور کارکنان کو ہدایات دی اجتماع کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔