مزید خبریں

دمام:سجناں دی بیٹھک کےتحت چائے کےعالمی دن پرکڑک چائےکی تقریب

گذشتہ دنوں سعودی عرب کےمشرقی ساحلی شہرالدمام میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک معروف ثقافتی تنظیم “سجناں دی بیٹھک” کےتحت چائےکےعالمی دن پرکڑک چائےکی ایک ُپروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور کے ایک روزنامہ کے بیورو چیف محمد افتخار احمد دین کی زیر صدارت اس پروقار تقریب میں چائے کے عالمی دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔
جبکہ مہمان خصوصی ندیم احمد سی۔ای۔ او نے سجناں دی بیٹھک کے منتظمین کو پروقارتقریب سجانے پر مبارکباد دی۔ تقریب میں معروف صحافی مرزا ریاض بیگ نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں احسن محمود ملک، محمد امین آزاد۔، مسٹر ثاقب، محمد عادل، نصیراحمد، خرم شہزاد اور دمام کی معروف بزنس اور سماجی شخصیات شامل تھیں۔ سوشل میڈیا ٹیم میں ذیشان طاہراور زوہیب طاہرشامل تھے۔ تقریب کے آخرمیں سنگرخالد صدیقی کے گیت پردیس میں، وسیم العربیہ دمام سعودی عرب اور میزبان اویس ناز کی نظم نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ تقریب کےاینکرمحمد منشا طاہر تھے۔ صدرمحمد افتخار احمد دین نے مرزا ریاض سے بات کرتے ھوئے اللہ تعالیٰ سے پاکستان کی موجودہ صورت پررحم کی دعا کی۔ بعد میں مہمان خصوصی ندیم احمد نے چائے کے دن کے حوالے سے گفتگو کی۔ مہمانوں کی چائے اور کیک سے تواضع کی گئ۔