مزید خبریں

آر سی اے اسپورٹس کمپلیکس میں رنگارنگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا

آر سی اے اسپورٹس کمپلیکس میں آر سی اے مینجمنٹ نے ایک شاندار رنگارنگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جس میں کھلاڑیوں کے سمیت شائقین کرکٹ نے بھر پور شرکت کی تقریب میں تین ٹورنامنٹس کے انعامات تقسیم کئے گئے جن میں آر سی اے 100 بال چیمپئن شپ تیرا سسٹم T20 کرکٹ ٹورنامنٹ آر سی اے ونٹرچیلنج کرکٹ ٹورنامنٹ شامل تھے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیز اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شاندار انعامات سے نوازا گیا۔
ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب کا آغاز باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا تقریب کی نظامت کے فرائض آر سی اے کے سینئیر نائب صدر ناصر عباسی نے بڑی خوش اسلوبی سے سر انجام دیئے اس رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی جناب فیصل الشغری (ڈائریکٹر، ہیڈ آف لوکل رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ – ریاض کیپیٹل) تھے۔ معزز مہمانوں میں مروان کسوانی (بزنس ڈویلپمنٹ منیجر تیرا سسٹم کے ایس اے) خالد حریری، جی ایم میس گلف، سلطان الشغری سعودی عرب قومی ٹیم کے سابق کپتان سی ای او ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن محمد ندیم بابر، عاشق حسین مغل (ہیڈ آف انجینئرنگ ریاض کیپیٹل) سعودی عرب کے سابق قومی کھلاڑی ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئیر نائب صدر ناصر عباسی جنرل سیکرٹری اوپل ظریف میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف آمین اور ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے دیگر ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران۔ تقریب کے دوران موجود تھے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد ندیم بابر نے معزز مہمانوں اسپانسرز آر سی اے مینجمنٹ اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم بابر نے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی تاریخ کے بارے میں آگاہی دی انہوں نے کہا کہ RCA کا قیام سال 1980 میں آر سی اے کے پیٹرن انچیف پرنس ڈاکٹر جنرل عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرسرپرستی میں ریاض اور وسطی علاقے میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور اسے فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ اپنے قیام کے بعد سے یہ خطے میں کام کرنے والے سعودیوں اور غیر ملکیوں میں کرکٹ جیسے عظیم کھیل کو متعارف کرنے میں کامیاب ہوا یہی وجہ ہے RCA کا شمار سعودی عرب کی پائنیر ایسوسی ایشینز میں ہوتا ہے اور الحمدللہ سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن (SACF) کا ایک الحاق شدہ رکن ہے سی ای او ندیم بابر نے کہا آج ہم آر سی اے کےجونير سینئیر کرکٹرز امپائرز اور کوچیز کو سعودی کرکٹ فیڈریشن کے تعاون سے انٹرنیشنل لیول پر متعارف کرنے میں کامیاب ہوئے یہ سب آر سی مینجمنٹ کی انتھک محنت کا صلہ ہے دیگر معززین نے بھی میڈیا سے خطاب کیا اور کرکٹ کی ترقی کے لیے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ہمیشہ دیرپا تعاون جاری رہے گا۔