مزید خبریں

عبدالغفور عباسی ایک بار پھر جے آئی یوتھ سکھر کے صدر مقرر

سکھر ( نمائندہ جسارت) عبدالغفور عباسی ایک بار پھر جے آئی یوتھ ضلع سکھر کے صدر مقرر ہو گئے، صدر جماعت اسلامی یوتھ سندھ ڈاکٹر امتیاز احمد پالاری نے امیر ضلع سکھرایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری سے مشاورت کے بعد عبدالغفور عباسی کو جے آئی یوتھ ضلع سکھر کا صدر مقرر کیا ہے، دیگر ذمہ داران و کارکنان جے یو آئی نے ان کی تقرری پر دُعائے استقامت کرتے توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ جے آئی یوتھ کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔