مزید خبریں

معروف فیملی فزیشن ڈاکٹر صابر سکندری کے صاحبزادے ڈاکٹر فیصل سکندری انتقال کر گئے

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) معروف فیملی فزیشن ڈاکٹر صابر سکندری کے جواں سال صاحبزادے ڈاکٹر فیصل سکندری اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے 45سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ پیر کی صبح 10بجے لاکھا مسجد کھوکھر محلہ میں ادا کی گئی، سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ٹنڈو یوسف قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم نے سوگواران میں 3 بیٹیاں اور ایک بیوہ کو چھوڑا ہے، مرحوم ڈاکٹر فیصل سکندری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس حیدرآبادکے پولیو ڈپارٹمنٹ میں بطور یوسی میڈیکل آفیسر فرائض انجام دے رہے تھے۔