مزید خبریں

جماعت اصلاح المسلمین کی 35 برانچزکے مابین تربیتی ورکشاپ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین پاکستان ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام 35 برانچزکے مابین تربیتی ورکشاپ اور حلف برداری کی تقریب ضلعی صدر پروفیسر خلیفہ غلام قادر لاکھو طاہری کی زیر سرپرستی منعقد کی گئی، تقریب حلف برداری میں جماعت اصلاح المسلمین حیدرآباد کے صدر خلفیہ پروفیسر غلام قادر لاکھونے 35برانچ کے عہدیداران سے حلف لیا اور آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، تقریب ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری حافظ زین نے تمام عہدیداران کو جماعت کا ریکارڈ منظم انداز میں طریقہ کار سمجھایا تاکہ جماعت کا ریکارڈ مکمل طور پر عہدیداران تیار کر سکیں ۔اس موقع پر جمعیت علمائے طاہریہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ مولانا طاہر طاہری نے اپنے خصوصی لیکچر میں آداب طریقت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لفظ طریقت عربی زبان کا لفظ ہے طریقہ سے آیا ہے جو رائے سلوک جو مین روڈ جن کو رائے طریقت کہتے ہیں وہ تعلیمات طریق ہے طریقہ راہ خدا قانون ہے اور طریقہ راہ خدا اس پر گامزن ہونا ہے شریعت طاہری کو جسم اور شریعت کے لیے طہارت نفس کی اس کے بعد طریقت میں داخل کیسے ہو گا؟ ذکر قلبی کی طرف جاتے ہیں طریقت جو کہ بیداری قلب سے شروع ہوتی ہے انسان کا سارے کا سارا سفر طریقے سے گزرتا ہے اور خدا تک پہنچاتا ہے ہمارے محبوب مرشد سجن سائیں ہمیں طریقت کا راستہ بتاتے ہیں اور یہ راستہ اللہ سے ملا دینے والا راستہ ہے جس کو طریقت کہتے ہیں۔ تقریب حلف برداری میں جماعت اصلاح المسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آڈیٹر خلفیہ غضنفر علی جوکھیو، فنانس سیکرٹری کے معاون پروفیسر خالد رسول نے بھی شرکت کی۔