مزید خبریں

ٹنڈوجام:ہر اتوار پورا دن لوڈشیڈنگ ہو گی ، عوام پریشان

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ہر اتوار کی صبح سے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جو شام کے 3، 4 بجے تک جاری رہتی ہے، پھر ایک گھنٹے بجلی آتی ہے پھر 2 گھنٹے کے لیے غائب ہو جاتی ہے ، یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہتا ہے اس وقت یہاں پر 10 سے لے کر 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ حیسکو ذرائع کے مطابق اتوار والی لوڈشیڈنگ ہر اتوار کو ہوا کرے گی، یہ انہیں ہدایت ملی ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق ٹنڈوجام شہر کو 90 فیصد ادائیگین ہونے کے باوجود موسی کھٹیان فیڈر پر ڈالا ہوا ہے جہاں پر بہت کم بلوں کی ادائیگیاں ہوتی ہیں اور پورے پورے گائوں کنڈے سسٹم پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ طویل کی جاتی ہے لیکن ٹنڈوجام سٹی کو 90 فیصد ادائیگیوں کے باوجود ڈالنا عوام سے ظلم ہے جس پر حیسکو کے چیف کو ایکشن لے کر ٹنڈوجام کی عوام کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف اور ہر اتوار لوڈشیڈنگ ختم کرنا چاہیے۔