مزید خبریں

سعودی میڈیا پرسن سمیرا عزیز کیلئے ایکسٹرا آرڈینری پرفارمنس ایوارڈ

سمیرا عزیز، سعودی میڈیا پرسن اور بزنس وومن گذشتہ دنوں کیمپنسکی ال عثمان ہوٹل، سعودی عرب کے شہرالخبر میں میکس عربیہ ایوارڈ کی تقریب میں آئی پی ایس آفیسر اور معروف موٹیویشنل اسپیکر قیصر خالد نے کیریئر اور زندگی کے لیے ایکسٹرا آرڈینری پرفارمنس ایوارڈ سےنوازا۔
سمیرا عزیز ایک ترقی پسند سعودی میڈیا شخصیت ہیں۔ جن کا میڈیا کا 22 سالہ تجربہ ویژن 2030 کے مطابق ہے۔ جس نے نوجوان نسل کو مطلوبہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے اہداف پر کام کرنے کی ترغیب دی ہے۔ اس ایونٹ نے متعدد سرگرمیوں کو یکجا کیا۔ جس میں نامور موٹیویشنل سپیکر، ممتاز شاعر اور سینئر آئی پی ایس آفیسر قیصر خالد، انسپکٹر جنرل آف پولیس نے “ورک لائف بیلنس” پر لیکچر دیا۔ اس تقریب کا اہتمام جامعہ ملیہ اسلامیہ دمام چیپٹر کے سینئر طلباء اور سعودی نیشنل یوتھ انٹرپرینیورز نے کیا۔ تقریب میں تعلیمی اور کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں نوجوانوں اور کاروباری افراد کو اپنے اہداف کے حصول کے لیے تعاون حاصل کرنے کے لیے بہت اہمیت حاصل تھی۔ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی کامیاب ترین شخصیات کے لیے تعریفی اور ایوارڈ کی تقریب ہوئی جنہوں نے مملکت سعودی عرب میں کام کرتے ہوئے اپنی متعلقہ کاروباری سرگرمیوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔