مزید خبریں

سعودی عرب سے ہمارا روحانی اور ایمانی رشتہ ہے، ملک خورشیداحمداعوان

سعودی عرب امن اورمحبت کا گہوارہ ہے اس سے ہمارا روحانی اورایمانی رشتہ ہے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما ملک خورشید احمد اعوان نے سعودی عرب کی معروف سماجی و صحافتی شخصیت زاہد شریف کی جانب سے اپنےاعزاز میں دیئے گئے پرتکلف عشائیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نےشرکت کی۔
ملک خورشید احمد اعوان نے مزید کہا کہ سعودی حکومت حرمین شریفین کی خدمت کے ساتھ ساتھ حجاج اور زائرین کی خدمت کو ایک فریضہ سمجھتی ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زائرین کو شاندار سہولیات فراہم کرنے پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ملک خورشید احمد اعوان نے خوبصورت عشائیہ تقریب منعقد کرنے پر زاہد شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
تقریب کے میزبان زاہد شریف نے ملک خورشید اعوان کو عمرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حجاز مقدس ہماری عقیدتوں کا محور اور روحانیت کا مرکز ہے سعودی حکمران جس اخلاص اور فراخ دلی سے اسلام کی خدمت اور معاونت کرتے ہیں اس کے باعث ہمارے خراج تحسین و عقیدت کے حق دار قرار پاتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب مجلس عاملہ کے سینئیر ممبر ملک راشد پرویز اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل و دماغ کی تمام وسعتیں گہرائیاں اور حرمین شریفین کی محبت سے معمور روح کی ساری پنہائیاں اس سے لبریز ہیں سعودی عرب نے امت مسلمہ کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے تقریب ؛ مظفر خان ، اجمل خان، رانا نوید اقبال ، ارشد تبسم ؛ مکرم نصیر ، ملک عرفان علی ، راجہ نوید الرحمن ؛ عابد شمعون چاند ؛ عبداللہ ملک اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ملک خورشید احمد اعوان کو عمرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا