مزید خبریں

جیکب آباد :سول ہسپتال میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب ،مریضوں کو مشکلات

 

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ضلع ہیڈ کوارٹر میں واقع سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں کے موجود نہ ہونے کی شکایات معمول بنتی جا رہی ہیں، گزشتہ روز شہری رحمت اللہ اپنی زوجہ کو ایمرجنسی میں اسپتال لے کر آیا تو ڈاکٹر راجا صادق ڈیوٹی پر نہ تھے، جس پر شہری نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹر کے ڈیوٹی سے غائب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر صحت، سیکرٹری، کمشنر لاڑکانہ، ڈی سی ،ڈی ایچ او اور دیگر حکام نوٹس لیں۔