مزید خبریں

کوئٹہ: انجمن اتحاد اخبار فروشاں کی پاک فوج کے حق میں ریلی

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) انجمن اتحاد اخبار فروشاں کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میٹروپولیٹن کارپوریشن سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی جہاں مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ شرکاء نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں، جس طرح قومی اور عسکری تنصیبات کو جلایا گیا دشمن ملک نے آج تک ایسا نہیں کیا۔