مزید خبریں

لاڑکانہ: 17 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) نوڈیرو شہر کے نواحی گاؤں کبڑو میں 17 سالہ نوجوان علی گوہر ملانو نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، جس کی لاش چانڈکا اسپتال منتقل کردی گئی۔ ڈاکٹروں نے نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی۔ اس موقع پر خودکشی کرنے والے نوجوان کے ورثاء کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ علی گوہر نے خودکشی کیوں کی ؟ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش ورثاء کے حوالے کردی۔