مزید خبریں

سراج الحق پر حملے میں کار فرما قوتوں کو بے نقاب کیا جائے ،عقیل احمد خان

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت پر حملہ دشمنوں کی کارستانی ہے،حکومت اور سیکورٹی ادارے حملے کے پیچھے کار فرما قوتوں کو بے نقاب کرکے کھڑے میں لائے ،مولانا مودودی سے لیکر سراج الحق تک جماعت اسلامی کی قیادت نے ہر مشکل وقت میں کارکنان کا ساتھ نہیں چھوڑا‘عوام نڈر قیادت کا چناؤ کرے جو حالات کا مقابلہ کرنے کی جرات رکھتے ہوں ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق پربلوچستان میں قاتلانہ حملے کے خلاف حیدرآباد جماعت کی جانب سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان، صوبائی رہنما عبدالوحید قریشی، نائب امراء عبدالقیوم شیخ حافظ سعید نظامانی، جنرل سیکرٹری عدنان دانش، جے آئی یوتھ حیدرآباد کے صدر عرفان قائمخانی نے کیا جبکہ اس موقع پر سردار زبیر سولنگی، پبلک ایڈ کمیٹی حیدرآباد کے انچارج عبدالباسط خان سمیت امراء زونزو کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے امیر جماعت اسلامی
پاکستان سراج الحق پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے قافلے پر حملہ ملک دشمنوں کی کارستانی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق واقعے میں محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ و اس حملے میں ملوث کرداروں کو فوری بے نقاب کر ے اور مجروموں کو عبرت ناک انجام سے دوچار کرے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی آزادنہ تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے،اتنے بڑے حملے کے باوجود نہ کارکنان کو چھوڑا نہ پروگرام کو چھوڑا مولانا موودی سے لیکر سراج الحق تک قائدین جماعت نے یہ ثابت کردیا کہ جماعت کی قیادت کارکنان کو چھوڑ کر بھاگنے والی نہیں ہے ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے ایسی قیادت کو چناؤ کرے جو کہ مشکل میں ساتھ کھڑی ہو اور کارکنان نے بھی ثابت کردیا کہ وہ منظم جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ،قائد پر حملے کے بعد بھی کوئی شیشہ تک نہیں ٹوٹا انہوںنے سراج الحق نے اس ملک کو سیاسی لڑائی جھگڑے سے بچانے کے لیے کلیدی قردار ادا کیا ہے، سراج الحق نے سب کو ایک میز پر لانے میں کردار ادا کیا ہے لیکن دشمن قوتیں اس ملک کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں اس لیے انھوں نے سراج الحق پر حملہ کرایا،جماعت اسلامی ہر مظلوم کی آواز ہے اس ملک کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ جماعت اسلامی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی جماعت اسلامی اس ملک میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا قانون نافذ کرنا چاہتی ہے انہوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر خودکش حملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔صوبائی رہنما و سابق ایم پی ایعبدالوحیدقریشی نے کہا کہ اللہ ہی حفاظت کرنے والا ہے جماعت اسلامی ایک دینی جماعت ہے یہ حملہ دینی جماعت پر نہیں بلکہ پوری قوم پر حملہ ہے ۔