مزید خبریں

لاڑکانہ،کامیاب امیدواروں کی تقریب حلف برداری 22 مئی کو ہوگی

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاڑکانہ کی جانب سے سچل ٹاؤن سمیت تمام یونین کونسلز، یونین کمیٹیز، ٹاؤن کمیٹیز، میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشنز، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں بلدیاتی انتخابات میں ایمپائر ٹاؤن، دڑی ٹاؤن اور ضلع لاڑکانہ کے کامیاب امیدواروں کی تقریب حلف برداری 22 مئی کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ 22 مئی کو صبح 11 بجے آڈیٹوریم ہال جناح باغ لاڑکانہ میں، میونسپل کمیٹی روٹوڈیرو، میونسپل کمیٹی نوڈیرو، میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سچل، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ایمپائر، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حیدری اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن دڑی کے کامیاب امیدوار حلف اٹھائیں گے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر رتوڈیرو تعلقہ رتوڈیرو کی یونین کونسل نمبر ایک تا 12 کے کامیاب امیدواروں سے 22 مئی کو صبح 11 بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رتوڈیرو میں حلف لیں گے۔ دریں اثنا چیف مانیٹرنگ آفیسر لاڑکانہ تعلقہ لاڑکانہ کی یونین کونسل نمبر 13 سے 25 کے امیدواروں سے 22 مئی کو ایک بجے آڈیٹوریم ہال جناح باغ لاڑکانہ میں حلف لیں گے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر باقرانی یونین کونسل نمبر 26 سے 36، ٹاؤن کمیٹی گھریلو، ٹاؤن کمیٹی اریجہ، تعلقہ باقرانی کے کامیاب امیدواروں سے 22 مئی کو صبح 11 بجے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول باقرانی میں حلف لیں گے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ڈوکری یونین کونسل نمبر 37 سے 46، ٹاؤن کمیٹی ڈوکری، ٹاؤن کمیٹی باڈہ، تعلقہ ڈوکری کے امیدواروں سے 22 مئی کو صبح 11 بجے گورنمنٹ حیدر بخش جتوئی بوائز ہائی اسکول ڈوکری میں حلف لیں گے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ تحصیل میونسپل کمیٹی سچل اور تحصیل میونسپل کمیٹی حیدری کے کامیاب امیدواروں سے یونین کونسل نمبر ایک تا 5 سے 22 مئی کو سہ پہر 3 بجے آڈیٹوریم ہال جناح باغ لاڑکانہ میں حلف لیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو لاڑکانہ کی جانب سے یونین کونسل نمبر کمیٹی ایک تا 5 تعلقہ میونسپل کمیٹی ایمپائر، یونین کونسل نمبر ایک تا 5 تعلقہ میونسپل کمیٹی دڑی کے امیدواران 22 مئی کو شام 4 بجے آڈیٹوریم ہال جناح باغ لاڑکانہ میں حلف اٹھائیں گے۔اس سلسلے میں تمام منتخب نمائندوں کو مقررہ جگہوں پر بروقت پہنچ کر حلف اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔