مزید خبریں

قنبر علی خان،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ،6 گرفتار

قنبر علی خان(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ کیپٹن(ر)صدام حسین کی سخت ہدایات پر قنبر ضلعی پولیس کا سماج دشمن عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن ایک روپوش سمیت 6 ملزمان دھر لیے گئے اسلحہ اور منشات برآمد۔اس سلسلے میں قنبر کی دوست علی تھانے کی پولیس نے اللہ رکھیو موڑ پر کارروائی کرکے سنگین قتل کیس میں مطلوب ملزم عبدالشکور کوری کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والا ریپیٹر اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئیں ، جبکہ وارہ پولیس نے ملزم میر مرتضیٰ گائنچو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بغیر لائسنس پستول ، گولیاں اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی ہے ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں وارہ پولیس نے بلیدی موڑ کے مقام پر کارروائی کرکے ملزم صاحب خان عرف پپو چانڈیو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4780 گرام گٹکا برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ وارہ پولیس نے تیسری کارروائی میں مخفی اطلاع ملنے پر ملزم راشد سومرو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا سپاری برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ قنبر سٹی پولیس نے کارروائی کرکے جعل سازی کے مقدمے میں روپوش ملزم ریاض حسین سپرو کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف انٹروگیشن کا عمل شروع کردیا ہے۔علاوہ ازیں قبوسعید خان پولیس نے ملزم وزیر چھٹو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بغیرلائسنس ایک بندوق اور بھاری تعداد میں کارتوس برآمد کرکے ان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ کیپٹن(ر)صدام حسین نے میڈیا پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایاکہ ہم نے سماج دشمن عناصروں کا گھیرا تنگ کردیا ہے ان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،ملزمان اوران کی سپورٹ کرنے والے امن وقانون کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور منشیات فروشی جیسے قبیح دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ٹاسکنگ کا عمل جاری ہے ۔انہوںنے پولیس کو ہدایت کی کہ چور ، ڈکیت گینگز ، اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے ساتھ ساتھ زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے جس میں کسی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔