مزید خبریں

لاڑکانہ ،جوئیلرز کی دکان پر ڈکیتی،سونا،نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں بے امنی، مسلحہ افراد نے جیولرز کی دکان سے کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے تھانہ مارکیٹ کی حدود اہم تجارتی مرکز ریشم گلی میں مسلحہ افراد نے آر ایم جیولرز پر دھاوا بول کر دکان کے مالک سنتیش کمار کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے مالیت کی طلائی زیورات، 7 لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور والیٹ لوٹ کر فرار ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر واقعہ کی متعلق تفصیلات حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے، اس حوالے سے متاثر تاجر ساحل کمار نے بتایا کہ صبح کے وقت میرا بھائی سنتیش کمار دوکان میں بیٹھا تھا جہاں دو ملزمان نے آتے ہی سی سی ٹی وی ڈیوائس بند کردی اور سنتیش کمار کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر کروڑوں روپے کے طلائی زیورات، 7 لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور والیٹ لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں، انہوں نے لاڑکانہ کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے اپیل کی کہ مجرموں کو گرفتار کرکے رقم، طلائی زیورات اور دیگر سامان واپس کر کے تحفظ فراہم کی جائے، اس حوالے سے تھانہ مارکیٹ کی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلحہ افراد نے کروڑوں روپے مالیت کا 300 گرام سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے تمام جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔