مزید خبریں

لاڑکانہ :رشتے داری تنازع پر نوجوان قتل کر دیا گیا

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ دڑی کی حدود مراد واہن محلہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے رشتہ داری کے تنازع پر فائرنگ کرکے گارمنٹس کا کام کرنے 25 سالہ نوجوان سجاد شیخ کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر واقعے کے متعلق تفصیلات معلوم کی، بعد ازاں ورثا کی جانب سے نوجوان کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں دوران علاج نوجوان دم توڑ گیا۔ اس حوالے سے مقتول کے لواحقین نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے مقتول کے خون سے انصاف کیا جائے۔ واقعے کے حوالے سے رابطہ کرنے پر تھانہ دڑی کی پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان کو 2 سال قبل شابرانی قبیلے سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے شادی ہوئی تھی جس پر لڑکی کے لواحقین ناراض تھے اور یہ واقعہ پیش آیا ، تمام جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، جبکہ اطلاعات موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی ۔