مزید خبریں

ڈگری، گائوں بھاگو خان کلوئی میں دو گروپوں میں تصادم

ڈگری(نمائندہ جسارت)ڈگری پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو گروپوں کے مابین تصادم۔تصادم کے نتیجے میں اینٹوں لاٹھیوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال،دو افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق ڈگری کے قریب گاؤں بھاگو خان کلوئی میں دو گروپس میں تصادم ہوگیا تصادم میں دونوں اطراف سے لاٹھیوں مکوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں سجاد ولد ولد محمد ایوب منگنہار اور خیر محمد ولد گل محمد منگنہار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ڈگری لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان سجاد کچھ عرصہ پہلے مخالف گروپ کی نوجوان لڑکی کو لیکر فرار ہوگیا تھا جو بعد ازاں برادری کے فیصلے کے بعد رشتے داروں کو واپس کردی گئی تھی اور نوجوان سجاد پر گاؤں آنے پر پابندی لگادی گئی تھی جھگڑا سجاد کے گاؤں آنے پر شروع ہوا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ داخل نہیں کیا گیا تھا۔