مزید خبریں

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری قابل مذمت ہے ،پیرریاض احمد سعدی

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی علما مشائخ ونگ کے ضلعی صدر پیرریاض احمدسعدی نے کہا ہے کہ اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے غزہ میں 40 طیاروں سے بمباری اور زمینی فوج کی مدد سے 3 کمانڈروں،مجاہدین کے علاہ 3 خواتین اور3 بچوں کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم امہ خصوصاً بزدل حکمرانوں کی طرف سے امریکی فرمائش پر ناجائز یہودی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیلی مظالم میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،رمضان کے مبارک مہینے میں بھی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر تشدد،گرفتاریوں کے بعد غزہ میں ایک بار پھر بھرپور حملہ کیا گیا ہے اور فلسطینی مجاہدین سمیت خواتین اور معصوم بچوں کا قتل عام جاری ہے لیکن عرب ممالک سمیت تمام عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔انہوں نے ایک بیا ن میں کہاکہ قبلہ اول بیت المقدس ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے جس کی آزادی ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔اسرائیل جتنا بھی ظلم کرلے مگر وہ فلسطینی عوام سے حریت اورقبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد کا جذبہ ختم نہیں کرسکتا۔