مزید خبریں

کوئٹہ ،پولیس نے قتل اوراقدام قتل کے ملزم کو گرفتارکرلیا

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کو ئٹہ میںپو لیس نے فا ئرنگ ، قتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں نا مز د ملزم گاہی خان لہڑی ان کے 2بیٹوں اور گن مین کو گرفتار کر لیا ہے، فائرنگ کے ایک واقعہ میں 4بھا ئیوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت متعدد افراد کے زخمی ہو ئے تھے۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خلیل احمد بگٹی نے تھانہ کیچی بیگ ،ایس ایچ او انسپکٹر عبدالقادر قنبرانی نے ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی آپریشن ذوہیب محسن اور ایس پی آپریشن سریاب ڈویژن ضیا الحق مندوخیل کی ہدایات پرپولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر38/2023 بجرم زیر دفعہ 302،324،147،148،149 ت پ ATA/07 میں نامزدملزمان گاہی خان ولد محمد ابراہیم لہڑی ، صدام ولد گاہی خان لہڑی ،چنگیز ولد گاہی خان لہڑی،صالح محمد ولد محمد علی قوم کھیازئی کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز کو ئٹہ کے علاقے سریاب میں علا قے گاہی خان میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 4بھا ئیوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت متعددافراد کے زخمی ہو ئے تھے جس کے بعد مذکو رہ ملزمان ویگر کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا ۔