مزید خبریں

جھڈو،جماعت اسلامی کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات

جھڈو(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی جھڈو کے وفد نے امیر جماعت اسلامی جھڈو اظہرجمیل،پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر شمشاد علی اور پران بحالی مہم کے انچارج محمد عمر خان کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر جھڈو ریحان احمد ڈیتھو سے ان کے آفس میں ملاقات کی،ملاقات میں پران بحالی اور جھڈو شہر کے انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،جماعت اسلامی کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کو “حق دو” تحریک کے مطالبات پیش کیے جس کے جواب میں اسسٹنٹ کمشنر جھڈو ریحان احمد ڈیتھو نے پران کو چوڑاکرنے،نئے پلوں کی تعمیر،پران کی حدود سے تجاوزات کے خاتمے اور جھڈو شہر کے لیے اعلیٰ حکام کو بھجوائی گئی ترقیاتی اسکیموں کی تفصیلات سے وفد کوآگاہ کیا اور پران کی بحالی سمیت شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔وفد کا مؤقف تھا کہ پران ندی پر کام کا آغاز خوش آئند ہے مگر ترقیاتی کام بلا تعطل تیز رفتاری کے ساتھ جاری و ساری رہے،اسے فنی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے،تاکہ جھڈو اور اس کے مضافاتی علاقوں کو دوبارہ سیلاب جیسی خطرناک صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔