مزید خبریں

ماتلی :قومی عوامی تحریک کا ریڑھی والوں کی حمایت میں احتجاجی کیمپ

ماتلی (نمائندہ جسارت) قومی عوامی تحریک کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ریڑھی والوں کی حمایت میں خلافت راشدہ چوک پر احتجاجی کیمپ لگایا۔ اس موقع پر نظیر احمد قمبرانی اور مکیش مکوانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب ریڑھی والے جو سبزی اور پھل فروخت کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ان کو اگر شہر کی مرکزی سڑک سے ہٹانا ضروری ہے تو انہیں میونسپل انتظامیہ متبادل جگہ فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل ان ریڑھی والوں پر تو کارروائی کرتی ہے لیکن دکانداروں پر شاپ ایکٹ کا استعمال کیوں نہیں کرتی؟ جو اپنا سامان سڑک پر پھیلا کر رکھتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دکاندار اپنی دکانوں کے آگے ریڑھی کھڑا کرنے والوں سے فی ریڑھی 500 سے 600 روپے یومیہ ااپنا حق سمجھ کر وصول کرتے ہیں جو مہنگائی کاسبب ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سڑک میونسپل نے شہریوں کے ٹیکس سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کرائی ہے۔ ریڑھی والوں کو شہر کے مناسب مقامات پر ریڑھی بازار قائم کر کے دیے جائیں۔