مزید خبریں

نواب شاہ،ہوٹلوں میں غیر معیاری کھانے ،شہری بیمار ہونے لگے

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) مختلف علاقوں میں غیر معیاری فاسٹ فوڈز فورڈ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر غیر لائسنس یافتہ افراد فاسٹ فورڈ کے ذریعے انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں، مختلف آئٹم مہنگے داموں فروخت کے باوجود ملاوٹ والی اشیاء کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ بس اسٹینڈ اور شہر کے مقامی ہوٹلوں میں بھی غیر معیاری کھانا کھانے کی وجہ سے شہری بیمار ہونے لگے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص غذا اور جنک فوڈ صحت مند،لمبی اور بھرپور زندگی کا براہ راست تعلق غذا سے ہے، کم اور قدرتی غذاؤں کا استعمال صحت کے لیے نہایت مفید ہے جبکہ جنک فوڈ،مرغن غذائیں صحت خراب کرنے کے ساتھ زندگی میں بھی کمی کا سبب بنتی ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق وزن جتنا کم اور کمر جتنی پتلی ہو گی اتنی ہی طویل زندگی جینے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں،قدرتی،مثبت اور متوازن غذا لینے کے بے شمار فوائد ہیں جبکہ پروسیسڈ یا جنک فوڈ انسانی صحت کے لیے نہایت مضر ہے جس کے نتیجے میں تیزی سے وزن بڑھنا،قوت مدافعت کمزور ہونا، معدہ اور جگر کی کارکردگی متاثر جبکہ دل اور خون کے عارضے بھی لاحق ہو جاتے ہیں۔ صحت مندانہ غذا لینے سے ناصرف آپ صحت مند بلکہ آپ کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے،فاسٹ فوڈ کھانے کے نتیجے میں موٹاپا،نظر کمزور،جلد اور بال خراب اور چہرے پر جھریاں جلدی آ جاتی ہیں۔ طبی ماہرین اور ماہرین غذائیت ڈائیٹنگ کے حق میں بھی نہیں ہیں، ڈائیٹنگ کے سبب انسان ایک ہی طرح کی غذا سے بہت جلد اْکتا جاتا ہے اور ڈائیٹنگ پیریڈ ختم ہوتے ہی پہلے سے زیادہ مرغن غذاؤں کا استعمال شروع کر دیتا ہے،دوسری جانب مکمل غذائیت نہ ملنے سے کمزوری،چہرے پر روکھا پن،بال اور جلد بے جان ہو جاتے ہیں،تجویز کیا جاتا ہے کہ سب کھائیں لیکن اعتدال میں رہ کر اور فاسٹ فوڈ سے مکمل کنارہ اختیار کر لیں، گھر میں صرف صحت مند غذائیں لائیں، مارکیٹ میں شاپنگ کے دوران طرح طرح کی غذائیں دیکھ کر خریدی جاتی ہیں،گھر میں موجود اُن غذاؤں کو وقت بے وقت کھایا بھی جاتا ہے،شاپنگ کرتے وقت صحت مند اور قدرتی غذاؤں کی فہرست بنا کر جائیں اور بس وہی خرید کر لائیں،گھر میں مثبت، قدرتی غذائیں جمع رکھیں اور وقت بے وقت کی بھوک میں اس کا استعمال کریں۔اپنی غذا میں بڑا حصہ پروٹین کا رکھیں،ناشتے میں پروٹین لازمی استعمال کریں،پروٹین حاصل کرنے کے لیے سفید گوشت (وائٹ میٹ) یعنی مچھلی،مرغی کا استعمال کریں، انڈا، دالیں،ہرے پتے والی سبزیاں،پنیر کا استعمال بھی اپنی غذا میں رکھیں۔ناشتے میں پروٹین کے استعمال سے وزن میں کمی اور میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔ کھانے پینے کی منصوبہ بندی کریں اس بات کو یقینی بنائیں کے آپ کی غذا میں دالیں، سبزیاں، پھل اور گوشت سب کچھ شامل ہے،غذا کی منصوبہ بندی کے ساتھ چلنے سے انسانی جسم کو مطلوب وٹامنز اور منرلز کی کمی نہیں ہوتی جس کے سبب ہارمونز بھی متوازن رہتے ہیں اور متعدد بیماریوں سے بچت بھی ہو جاتی ہے،سب کھائیں لیکن اعتدال میں رہ کر۔ جوس کے بجائے پھل کھائیں، کوشش کریں کہ فریش جوس کے بجائے پورا پھل گودے سمیت کھائیں، بہت سارے پھل فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جس کے سبب معدے اور آنتوں کی صفائی بھی ہو جاتی ہے،ڈبے اور آرٹیفشل فلیور جوسز سے اجتناب کریں۔