مزید خبریں

پڈعیدن :اتفاقیہ گولی چلنے سے 15سالہ لڑکی ہلاک

پڈعیدن (جسارت نیوز) مٹھیانی کے نواحی گاؤں رانجو خان نائچ میں تاج محمد نائچ کے گھر اتفاقیہ گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکی بادشاہ زادی دختر تاج محمد نائچ ہلاک ہو گئی، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا،لڑکی کے چچا بچل نائچ نے پولیس کو بتایا کہ حالات خراب ہونے کے باعث بستر میں لائسنس یافتہ پستول پڑا تھا، بچی بادشاہ زادی اتفاقیہ گولی چلنے سے ہلاک ہو ئی، جبکہ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے کہ واقعہ قتل ہے یا اتفاقیہ حادثہ، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ دوسری جانب نواحی علاقہ کوٹ لالو کے قریب جھاجھ موری کے مقام پر مسلح افراد نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے عبدالحمید جھپو کو سخت زخمی کردیا اور موٹرسائیکل موبائل نقدی لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ اہل علاقہ نے تعاقب کے بعد ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ 2ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے گرفتار ڈاکو سے تفتیش شروع کردی ہے،تیسرے واقع میں لاکھاروڈ میں تین نامعلوم 125 موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکار وائر لیس آپریٹر محمد شریف سانگی سے سی ڈی موٹرسائیکل اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے،علاقہ میں بڑھتی ہوئی بے منی کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ پولیس نے عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، کوئی رات واردات سے خالی نہیں ہے، لوگوں نے رات گھروں میں جاگ کر گزارنا شروع کردیا ہے۔