مزید خبریں

کندھکوٹ: بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت)سندھ کے 24 اضلاع کے ساتھ ضلع کشمور کے وارڈ نمبر 2 کندھکوٹ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات ہوئے۔ ضلع کشمور میں بلدیاتی انتخابات میں وارڈ نمبر 2 کندھکوٹ کے 2 پولنگ اسٹیشنوں کے پولنگ اسٹیشن کا ڈی آر او ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی الیکشن افسر،آر او سید آصف زیدی ،ڈی ایس پی اصغر علی شاہ نے دونوں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ اور سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی آر او ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی واضح ہدایات ہیں کہ ضابطہ اخلاق پر بلا تفریق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی اصغر علی شاہ نے سکیورٹی پلان کے حوالے سے کہا کہ الیکشن شفاف بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پر الیکشن افسر نے کہا کہ کندھکوٹ میونسپل کمیٹی وارڈ 2 میں ممبر کی نشست کے لیے 6 اُمیدوار میدان میں ہیں۔ وارڈ 2 میں کل ووٹرز کی تعداد 3187 ہے جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1427 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 1760 ہے، مرد اور خواتین ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ پولنگ کے دوران سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی، خبر بریک ہونے تک ووٹوں کی گنتی جاری تھی، پی پی اور آزاد اُمیدوار میں کانٹے کامقابلہ ہوا۔آخری اطلاعات کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے جیت گئے۔