مزید خبریں

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان خدمات کی قوس قزح

شعیب ہاشمی
سینئر منیجرمیڈیا ریلیشنز
اس سال بھی رمضان اور عیدالفطر پر الخدمت کی خدمات جاری ہیں،ا یہ ادارہالخدمت فاؤنڈیشن 1990 ء سے بطور رجسٹرڈ NGO کام کر رہی ہے۔٭الخدمت فاؤنڈیشن کو پاکستان میں خدمت خلق کی ایک نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔٭آج اس کا دائرہ کار آفات سے بچاؤ، صحت، تعلیم، کفالتِ یتامی، صاف پانی، مواخات پروگرام اور دیگر سماجی خدمات تک پھیل چکا ہے۔ ٭خدمات کی اِس قوسِ قزح سے ملک بھر میں گزشتہ سال کم و بیش 2 کروڑ 18 لاکھ افراد مستفید ہو ئے۔٭ الخدمت کاسب سے بڑا سرمایہ ملک بھر میں پھیلے وہ ہزاروں رضاکار ہیں جو بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب نیک نیتی اور دیانت داری سے بے سہارا اور ضرورت مندوں کی خدمت ہمہ وقت کوشاں ہیں۔آفات سے بچاؤ(Disaster Managment)٭ الخدمت، پاکستان میں رضاکاروں کا سب سے بڑا نیٹ ورک رکھنے والا ادارہ ہے اِسی لیے ”آ فات سے بچاؤ“ ہمیشہ سے الخدمت کی پہلی ترجیح رہی ہے۔٭ 2005 میں کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوا میں آنے والا تباہ کن زلزلہ ہو یا 2007 میں شمالی پنجاب میں آنے والا سیلاب، 2008 میں بلوچستان میں آنے والا زلزلہ ہو یا 2009 اور 2014 میں بد امنی کے خلاف جنگ سے بے گھر ہونے والا سانحہ، 2010 سے 2015 ہر سال سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں یا تھر پارکر میں قحط کی صورتحال، آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے متاثرہ خاندان ہوں یا 2019 سے شروع ہونے والی اور لاکھوں قیمتی جانیں نگلنے والی کورونا وائرس کی عالمگیر وبا۔ 2022 میں سیلابی صرتحال، الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ کسی بھی نا گہانی آفت کی صورت میں بر وقت ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔٭ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں قدرتی سانحات اور ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو فوری اور بروقت ریلیف کی فراہمی کے لئے الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل موجود ہے۔ جسے مرکز اور صوبوں میں باقاعدہ اور منظم شعبہ کی حیثیت دینے کے بعداب بتدریج اضلاع کی سطح پر منظم کیا جارہا ہے۔٭الخدمت کے ملک بھر میں موجود (62805) باسٹھ ہزار آٹھ سو پانچ تربیت یافتہ رضاکاران الخدمت کا ہراول دستہ ہیں۔ پاکستان میں حادثات اور بم دھماکوں کے بعد تربیت یافتہ رضاکار فوری امداد مہیا کرتے نظر آئے۔٭الخدمت کی جانب سے37 رسپانس سینٹر قائم کئے گئے جہاں متاثرین میں (275833) دو لاکھ پچھتر ہزار آٹھ سو تیراسی راشن پیک، 17000 ونٹر پیکج ، 41249 ہائی جین کِٹس، 61758 شیلٹرہومز ۔ 82574 فیس ماسک، ڈینگی سپرے، ہیند سینیٹا ئزر، اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ جس سے مجموعی طور (3886097) اڑتیس لاکھ چھیاسی ہزار ستانوے افراد مستفید ہوئےصحت:٭الخدمت فاؤنڈیشن نادار اور مستحق طبقہ کے لئے کم قیمت میں معیاری صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔٭اِس وقت ملک بھر میں الخدمت کے تحت 45 ہسپتال، 69 میڈیکل سنٹرز، 110 لیبارٹریز اینڈ کلیکشن سنٹرز، 46 فارمیسیز اور 305 ایمبولینسز خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔٭ تھرپارکر اورآفت زدہ علاقوں سمیت ملک بھر میں فری میڈیکل کیمپ بھی منعقد کئے گئے۔٭الخدمت کے مستحقین کے لئے صحت عامہ کے اِن پراجیکٹ سے گزشتہ سال(9962917) ننانوے لاکھ باسٹھ ہزار نوسو سترہ سےزائد مریضوں نے استفادہ کیا۔تعلیم:٭الخدمت فاؤنڈیشن وطن عزیز کے کونے کونے میں نونہالانِ چمن کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کررہی ہے۔٭گزشتہ سال مستحق مگر باصلاحیت بچوں کے لئے الخدمت الفلاح اسکالر شپ اسکیم کے ذریعے میڈیکل، انجینئرنگ، ایڈمنسٹریشن، کامرس سمیت دیگر شعبوں میں 4879 طلبہ و طالبات کو وظائف دیئے گئے۔
٭الخدمت کے01 ہاسٹل اور خیبر پختونخوا،سندھ اور پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں 54 اسکولز حصول علم میں آسانیاں پیدا کرتے ہوئے معاشرے میں نئی تعلیمی روایات پیدا کررہے ہیں۔٭اسکولز جانے کی عمر میں سڑکوں سے کوڑا کرکٹ چن کر روزی کمانے والےاسٹریٹ چلڈرن کی بنیادی تعلیم و تربیت کے لئے 50 چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔٭تھرپارکر کے ریگستان کے بیچ ایک چونرا اور ایک استاد کے تحت گوٹھوں میں بنیادی تعلیم جیسی نعمت پہنچانے کا اہتمام کیاہے۔ ان چونرا کی تعداد 24 ہے۔ ٭ اس کے ساتھ ساتھ غریب، نادار طلبہ و طالبات اور اسٹریٹ چلڈرن میں اسٹیشنری، اسکول بیگ اور یونیفارم کی تقسیم جاری ہے۔٭بیوہ خواتین کو مختلف مہارتیں سکھا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے 83 سکل ڈویلپمنٹ سینٹر ز بھی قائم کئے گئے ہیں۔٭ایجوکیشن پروگرام کی ان خدمات سے مجموعی طور پر (71885) اکتہر ہزار آٹھ سو پچاسی افراد مستفید ہوئے۔صاف پانی:٭الخدمت ملک بھر میں ہرعلاقے کی ضروریات کی مناسبت سے صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔٭شہری علاقوں میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب، تھر پارکر، اندرون سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوہ اور گلگت بلتستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں کنویں کھدوانے اور کمیونٹی ہینڈ پمپ لگانے کا کام، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں گریوٹی فلو واٹر سکیم اور ملک بھر میں سبمرسبل پمپس کے ذریعے بھی پینے کے صاف پانی کی فراہمی جاری ہے۔٭ ایگرو پراجیکٹ کے تحت تھرپارکر میں پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ سولر سب مرسیبل اور ٹینک کے ذریعے ریگستان میں فصلیں اُگانے کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے جس سے مقامی آبادی کو بالکل مفت سبزیاں میسر آ رہی ہیں۔٭اِس وقت الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں 229 واٹر فلٹریشن پلانٹ،2541 کنویں، 12074 ہینڈ پمپ، 1850 سب مرسبل واٹر پمپ، 148 گریوٹی فلو واٹر سکیم اور 320 سولر سب مرسبل واٹر پمپ اوردیگر منصوبہ جات کام کر رہے ہیں۔ ٭گزشتہ سال (4876650) اڑتالیس لاکھ چھہتر ہزار چھ سو پچاس افراد مستفید ہوئے ہیں۔٭ اس کے ساتھ ساتھ پانی کو آلودگی سے بچانے اورصحت کیلئے اس کے مضمر اثرات سے لوگوں کو آگاہی کا کام بھی سر انجام دیا جا رہا ہے۔ ٭ہر سال اقوام متحدہ کے بینر تلے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 22 مارچ کوپانی کے عالمی دن کے طور پر منانے کا بھرپور اہتمام کیا جاتا ہے۔کفالت یتامیٰ:٭الخدمت فاؤنڈیشن نے ”آرفن فیملی سپورٹ پروگرام“ کے نام سے یتیم بچوں کی کفالت کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔٭آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت تمام صوبہ جات بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستا ن اور فاٹا میں 19973) انیس ہزار نوسو تہتر یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے۔٭ایک بچے کی کفالت پر 5500 روپے ماہانہ خرچ آتا ہے جس میں اُس کی تعلیم، خوراک اور صحت کے اخراجات شامل ہیں۔٭ مکمل ہیلتھ اسکریننگ کے ساتھ ساتھ انھیں مفت ادویات مہیا کی جاتی ہیں اورخدانخواستہ کسی بھی مرض کی تشخیص کی صورت میں الخدمت کےمقامی ہسپتال میں انکےہرممکن علاج معالجےکابندوبست بھی کیاجاتاہے۔٭الخدمت فاؤنڈیشن نے اِن یتیم بچوں کا سہارا بننے کے لیے خود کو صرف تعلیم، خوراک، صحت اور دیگر ضروریات تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ ایک مشکل لیکن اہم کام اِن یتیم بچوں کی تربیت اور کردار سازی کا بیڑہ بھی اٹھایا ہے۔٭ چائلڈ مدرکیریکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بچوں کی کردار سازی کے اِس مربوط نظام کو 4 نکات کی مدد سے وضع کیا گیا ہے جس میں تعلیمی سرگرمیاں، جسمانی سرگرمیاں، اخلاقی سرگرمیاں اور معاشرتی سرگرمیاں شامل ہیں۔٭ اس پروگرام میں بچے کے ساتھ ساتھ اس کی ماں کی تربیت کے لیے بھی ”با ہمت ماں“کے نام سے سالانہ منصوبہ عمل اور نصاب تشکیل دیا گیا ہے۔٭اِس ضمن میں ماؤں کے لیے تربیتی ورکشاپس کے ساتھ ساتھ اُنہیں اُن کے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے الخدمت مواخات پروگرام کے تحت بلا سود 75 ہزار روپے تک کا قرض بھی فراہم کیا جا رہا ہے ۔٭جس میں وہ کوکنگ، سلائی کڑھائی، کریانہ شاپ، بیوٹی پارلر اور اسٹیشنری شاپ جیسے کاروبار شروع کر رہی ہیں۔ ٭یتیم بچوں کی گھروں پرکفالت کے ساتھ ساتھ ”آغوش الخدمت‘‘ کے نام سے اقامتی اداروں کے قیام کے منصوبو ں پر بھی کام جا ری ہے۔٭آغوش ہومزکے قیام کا مقصد والدین سے محروم بچوں کی پرورش و تربیت کے لئے قیام و طعام، تعلیم و صحت اور ذہنی و جسمانی نشو نما کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے۔٭ان ہومز میں بچوں کے لئے رہائش، تعلیم اور صحت سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات بہم پہنچائی جا تی ہے۔٭ اس وقت 21 آغوش سینٹرز اٹک،شیخوپورہ(برائے طلبہ و طالبات)،اسلام آباد (طالبات)، راولپنڈی، مری، راولاکوٹ، باغ، پشاور، لوئردیر، ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، ہری پور، چترال، کوہاٹ، گوجرانوالہ، کراچی، راشد آباد، ہالہ اور ترکی (غازی انتیپ میں یتیم شامی بچوں کے لئے) میں (1636) سولہ سو چھتیس بچے قیام پذیر ہیں۔ ٭آغوش میں مقیم ایک بچے پر 20 ہزار روپے ماہانہ خرچ ہوتا ہے۔٭الخدمت آغوش کے 7 سینٹرز کا تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ الخدمت مزید 5 آغوش الخدمت ہومزکے قیام کا عزم رکھتی ہے۔مواخات پروگرام: ٭ ملک میں جاری معاشی بحران اور بے روزگاری سے پریشان حال اور نادار افراد کے لیے الخدمت مواخات پروگرام چلا یاجارہا ہے۔ ٭مواخات پروگرام کی بنیاد مواخات مدینہ کی طرز پر رکھی گئی ہے۔٭جس کے تحت محنت کشوں کو سود سے پاک اور اسلامی طریقہ کار کے مطابق قرض حسنہ فراہم کیا جا رہا ہے تا کہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں چھوٹے کاروبار کے ذریعے اپنے لیے بہتر ذرائع معاش کو یقینی بنا سکیں۔٭اس مقصد کے تحت کاروبار کی نوعیت کے پیشِ نظر 75 ہزار روپے تک کا بلاسود قرضہ فراہم کیا جاتا ہے۔٭ الخدمت مواخات پروگرام کے تحت گزشتہ سال (2232) دو ہزار دو سو بتیس افراد کو 9 کروڑ 60 لاکھ روپے بلاسود قرض کی مد میں دیئے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور (11000) گیارہ ہزار سے زائد افراد میں 32 کروڑ 39 لاکھ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جاچکی ہےسماجی خدمات:٭اِن تمام خدمات کے ساتھ ساتھ الخدمت سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہے۔ سماجی خدمات سے ملک بھر کے( 2970588) انتیس لاکھ ستر ہزار پانچ سو اٹھاسی افراد مستفید ہوے۔ ٭ الخدمت نے گزشتہ سال دور دراز علاقوں میں91 مساجد کی تعمیرومرمت کی۔٭معذور افراد کو زندگی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لئے گزشتہ سال 7175 نادار معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔٭گزشتہ رمضان میں (119949) ایک لاکھ انیس ہزار نوسو انچاس خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیاجبکہ (34068) چونتیس ہزار اڑسٹھ خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا۔٭ ونٹر پیکج کا ایک بڑا حصہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔٭الخدمت نے گزشتہ سال ملک بھر میں (1025178) دس لاکھ پچیس ہزار ایک سو اٹھتر مستحق افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔٭عید الاضحٰی کے موقع پر چرم قربانی کا حصول الخدمت کی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے جس کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن مرکزی سطح پر مہم چلاتی ہے۔٭ چرم قربانی سے حاصل ہونےوالی رقم سال بھر جاری رہنے والے الخدمت کے رفاہی کاموں مثلاََ ہسپتال، کلینک، سکول، بیواؤں میں راشن کی تقسیم، پسماندہ علاقوں میں طلبہ میں اسٹیشنری اور سکول بیگ کی تقسیم، دور دراز علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے کنویں کھدوانے وغیرہ پر خرچ کی جاتی ہے۔٭ کرسمس اور دیوالی کے موقع الخدمت نے اقلیتوں کے مابین 12177 تحائف تقسیم کئے۔ ٭الخدمت فاؤنڈیشن وومن ایمپاورمنٹ پر یقین رکھتی ہے، مستحق اور بیوہ خواتین کو خودکفیل بنانے کے لئے سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔2292 قیدیوں کی فلاح و بہبود کا کام ،٭ الخدمت جیلوں میں قیدیوں کی فلاح وبہبود و کیلئے بھی ریلیف کیلئے کام کر تی ہے جبکہ کمپیوٹر کی تعلیم کے ذریعے انہیں ہنر مند بنا یا جا تا ہے۔٭ ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے مفت طبی کیمپس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی طرح عید سمیت اہم مواقع پر ان میں کپڑے تقسیم کئے جاتے ہیں۔٭سماجی خدمات پروگرام کی مذکورہ خدمات سے( 2970588) انتیس لاکھ ستر ہزار پانچ سو اٹھاسی افراد مستفید ہوئے۔بیرون ملک امدادی سرگرمیاں: ٭ملک بھر میں خدمات کے ساتھ ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن نے بیرون ملک بھی مشکل اور آفات میں ہر ممکن مدد فراہم کی۔٭2002 میں افغانستان میں جنگ، 2004 میں سری لنکا میں سونامی، 2006 میں لبنان میں ہونے والی جنگ،2007 میں سمندر میں طغیانی،2001 میں جاپان میں سونامی متاثرین کے لئے ریلیف سرگرمیوں کے علاوہ شام اوربرما کے متاثرین کے لئے میڈیکل ریلیف، پانی، ونٹر پیکج، خشک راشن اور ہائی جین کٹس فراہم کی گئیں۔٭غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ مظلوم فلسطینیوںکے لئے خشک راشن، پکے پکائے کھانے، ہائی جین کٹس، فرسٹ ایڈ کٹس کی تقسیم اورمیڈیکل کیمپس کے ساتھ ساتھ ری ہیبلی ٹیشن کا کام بھی سرانجام دیا گیا۔٭افغان جنگ متاثرین کے لئے فوڈپیکجز،ونٹر پیکجز سمیت بچوں اور خواتین کے لئے گرم ملبوسات پر مشتمل 103 ٹرکوں کے ذریعے 800 ٹن امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کیا گیا ۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین اورمصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کےلیے 50کروڑ روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا۔ جس کے تحت زلزلہ متاثرین کے لیے 6200خیمے، 25000کمبل، 10000 ٹرپولین شیٹس اور 300 ٹن کھانے پینے کا سامان ترکیہ اور شام روانہ کیا گیا۔الخدمت نے زلزلے کے فورا بعد سے ترکیہ اور شام میں پارٹنر تنظیموں کی مدد سے پکے پکائے کھانے، فوڈ پیکج ،گرم کپڑوں، خیموں، بستروں اور کمبلوں کی فراہمی شروع کی ۔