مزید خبریں

میرپورخاص، عید کی آمد پر ڈیری فارم و قصابوں نے نرخ بڑھادیے

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)عیدالفطر کے موقع پر شہر کی عوام کے لیے دودھ فروش ڈیری فارمز اور قصابوں کی جانب سے عید کے موقع پر من مانا اضافہ دودھ کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے فی کلو من مانا اضافہ کردیا گیا 160 روپے کلو سے بڑھا کر 180 روپے کلو دودھ کی فروخت کردی گئی جبکہ گائے،بکرے اور مرغی کے گوشت میں 50 سے 100 روپے تک کا اچانک اضافہ کردیا گیا ہے میرپورخاص میں منافع خور بے لگام ہوچکے مگر انتظامیہ نام نہاد تاجروں کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہے، لوگوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے کمرتوڑ مہنگائی سے عوام کا جینا محال کردیا ہے اوپر سے منافع خور آئے دن کھانے پینے کی اشیا میں من مانا اضافہ کردیتے ہیں۔ میرپورخاص کی انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے نام نہاد تاجر رہنمائوں کو خوش کرنے ان کے ساتھ فوٹو سیشن تک محدود ہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ایسی انتظامیہ عوام کی خیرخواہ نہیں ہوسکتی۔ لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ بیمار لاچار افراد چھوٹے بچے دودھ پیتے ہیں دہاڑی دار مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی پوری نہیں کرسکتا اتنا مہنگا دودھ اور گوشت ہم کہاں سے خریدیں گے ۔میرپورخاص کے ڈیری فارمز مالکان اور ڈیری کے دکانداروں نے چارا بوسہ کھڑ، دانہ مہنگا ہونے کا رو رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ و کم قیمتوں اور نقصان میں دودھ نہیں فروخت کرسکتے دوسری جانب کراچی و حیدرآباد کے دودھ سے کریم نکالنے والے ٹھیکیدار بھینس باڑوں سے 190 سے 200 روپے کلو دودھ خرید رہے ہیں۔ میرپورخاص کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اپنی مرضی سے دودھ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرنے والے دکانداروں پر کریک ڈاؤن کرکے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں دکانیں سیل کی جائیں جبکہ قصابوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم ہر عید پر گوشت کی قیمت میں فی کلو ایک سو روپے بڑھا کر عید وصول کرتے ہیں۔