مزید خبریں

ملک میں اسلامی نظام کیلیے کوششیں کی جائیں،اسد اللہ بھٹو

 

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کی جانب سے مدنی مسجد گوٹھ گل بیگ گڈانی گھوٹکی میںافطار پارٹی منعقد ہوئی ، جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو،جماعت اسلامی گھوٹکی کے ضلعی رہنمائوں سردار احمد گڈانی، تشکیل احمد صدیقی نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ ماہ مقدس مضان المبارک کاتقاضا ہے کہ اقامت دین اور ملک میں اسلامی نظام کیلیے کوششیں کی جائیں، اسی ماہ قران کریم کا نزول ہوا، جبکہ شب قدر، یوم بدر ، فتح مکہ اور یوم باب الاسلام جیسے عظیم ایام منائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک قرآن پاک کے نزول کا مبارک مہینہ ہے۔جماعت اسلامی گھوٹکی کے ضلعی رہنما سردار احمد گڈانی اور تشکیل احمد نے اپنے خطاب میں رمضان المبارک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے ہمیں بغیر کسی تکلیف اور آزمائش کے اسلام جیسے عظیم دین سے نوازا ہے ، اس کا تقاضا ہے کہ پاکستان میں نظام مصطفی کے لیے کوششیں کریں ووٹ ایماندار اور دیانتدار لوگوں کو دیں جو آپ کی اور ملک و ملت کی خدمت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ظالم اور کرپٹ لوگوں کو ووٹ نہیں دیں ورنہ ان کے ظلم میں آپ بھی شریک ہوںگے۔