مزید خبریں

میرپورخاص،پولیس کا ہلال مارکیٹ میں چھاپا ،منشیات برآمد

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈی ایس پی سٹی منظور احمد کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے ایس آئی عنایت علی زرداری کی ہلال مارکیٹ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی سفینہ، مین پوری بنانے کا چورا، جولی گٹکا، JND گٹکا، زید21 گٹکا، 2100 گٹکا، رائل کنگ گٹکا برآمد۔تفصیلات کے مطابق میرپور خاص پولیس نے حلال مارکیٹ میں کامیاب کارروائی کی کرتے ہوئے حلال مارکیٹ روایتی پان کی مارکیٹ سے مشہور ہے پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں ان تمام دکانداروں کو جو چوری چھپے انڈین گٹکا کا کاروبار کر رہے تھے ان کے خلاف ایکشن کیا گیا۔ ڈی ایس پی سٹی منظور احمد کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے ایس آئی عنایت علی زرداری، ایس ایچ او ٹاؤن میر محمد کیریو، انچارج ڈی آئی بی دانش احمد بھٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائی کی ملزم راشد اور عمران لوڈو کی دکان سے جولی گٹکا، سفینہ گٹکا برآمد کیاملزم بابر عرف مْنا اور شاھد کالا کی دکان سے زید 21 گٹکا، اور بڑی تعداد میں مین پڑی چورے برآمد کیے ملزم ندیم کی دکان سے JND گٹکا، آداب گٹکا برآمد کیے گئے ملزم گڈو کمالی اور ابرار مقصود کی دکان سے رائل کنگ گٹکا، 2100 گٹکا اور دیگر برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر زیر دفعہ 4,6/7,8 ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔