مزید خبریں

ڈگری: رکشا ڈرائیور سے ڈکیتی، نقدی رقم چھین لی گئی

 

ڈگری (نمائندہ جسارت) نواحی علاقے امب موری اسٹاپ پر مبینہ ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ جھڈو شہر کے رہائشی لوڈر رکشا ڈرائیور رفیق بھٹی نے بتایا کہ وہ دمبالو میں سامان چھوڑ کر واپس آرہا تھا کہ امب موری اسٹاپ پر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحے کے زور پر اس سے 42 ہزار 800 روپے اور ایک سادہ موبائل چھین کر فرار ہوگئے، متاثرہ رکشا ڈرائیور نے بتایا کہ 2800 روپے رکشے کا کرایہ جبکہ 40 ہزار روپے سیٹھ کے تھے جس کا سامان دمبالو چھوڑ کر آیا تھا۔ نامعلوم ڈاکوؤں نے جب اس سے رقم کا تقاضا کیا تو میں نے کہا میرے پاس نہیں ہیں جس پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ دکھایا، خوفزدہ ہوکر سیٹھ کی رقم بھی ڈاکوؤں کو دے دی۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جھڈو سے مذکورہ سیٹھ بھی ڈگری پہنچ گیا اور متاثرہ رکشا ڈرائیور کو ڈگری تھانے لے کر پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ٹنڈوجان محمد تھانے کی حدود میں ہوا ہے، معاملے کی تفتیش ٹنڈوجان محمد پولیس کرے گی۔