مزید خبریں

ٹھٹھہ: عدالتی حکم پر سرکاری زمین خالی کرانے والوں پر فائرنگ

 

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ کے قریب 103 موری پر سرکاری زمین پر نوتیار اور پنھور برادری میں کافی عرصہ سے تنازع جاری تھا، جس کا کیس سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں زیر سماعت تھا، سیشن جج ٹھٹھہ کے حکم پر محکمہ روینیو اور پولیس کی بھاری نفری نوتیار برادری سے قبضہ خالی کرانے پہنچی، سرکاری عملے اور قبضہ گروپ میں بات چیت چل رہی تھی کہ اچانک مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تبہ دار علمدار شاہ، ایس ایچ او ٹھٹھہ، پولیس اہلکار حیدر، ایک پولیس جمعدار، ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ایک نامعلوم خاتون گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسکیو کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تبہ دار علمدار شاہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں جبکہ حیدر اور صاحبہ کو کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ڈی سی ٹھٹھہ سول اسپتال پہنچے جس کے بعد وہ جائے وقوع پر روانہ ہوگئے تازہ صورتحال کے مطابق زمین پر ابھی تک دونوں گروہوں میں تصادم جاری ہے اور مزید لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔