مزید خبریں

ضلعی انتظامیہ ملیر کے بچت بازاروں اور دیگر مارکیٹوں کے دورے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ملیر کی جانب سے بچت بازاروں اور دیگر مارکیٹوں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری مراد عباسی، اسسٹنٹ کمشنر ائیرپورٹ میر محمد گارھو و متعلقہ افسران نے قائد آباد بچت بازار، ابراہیم حیدری گوشت مارکیٹ و دیگر بازاروں میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں اور انکی کوالٹی کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بچت بازاروں میں عوام کی خریداری کے لیے رکھی جانے والی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم ہونے کے ساتھ ساتھ انکی کوالٹی کا بہتر ہونا بھی ضروری ہے۔