مزید خبریں

عدلیہ کے فیصلوں پر عدم اعتماد آئینی بحران پیدا کرسکتا ہے ،ثروت اعجاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوںپر عدم اعتماد ملک میں آئینی بحران پیدا کرسکتا ہے ،حکمران واپوزیشن ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جانے سے گریز کریں ،ملک کے آئینی ادارے متنازع بن جائیں گے تو پھر ملک کیسے ترقی کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کراچی ڈویژن کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عظیم تر مفاد میںتمام اکائیوں کوملک کے مفادات کو فوقیت دینا ہوگی ،حق کا پرچم بلند کرنے ،انصاف کی بالادستی اور معاشی استحکام کیلیے انا کو ختم کرکے آگے بڑھنا ہوگا ،ملک کو آئینی وجمہوری طور پر چلا کر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے ،انتخابات اب وقت کی ضرورت ہیں تاکہ عوامی مسائل کو حل کرکے غربت کو ختم کیا جاسکے۔