مزید خبریں

حاذق الخیری کے انتقال پر قائداعظم رائٹرز گلڈ کی تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم رائٹرزگلڈ پاکستان کے سرپرست جسٹس ( ر)حاذق الخیری کے انتقال پر گلڈ کے سینئر اراکین نے ایک مشترکہ بیان میں دعا ئے مغفرت کی ۔قائد اعظم رائٹرزگلڈ پاکستان کے قیام اور اس کی ترویج میں مرحوم کا اہم کردار رہا۔تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں قائداعظم رائٹرز گلڈ پاکستان کے صدر جلیس سلاسل، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی، چیف آرگنائزر پروفیسر شازیہ ناز عروج کے علاوہ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، خواجہ رضی حیدر، ڈاکٹر معین الدین عقیل، ڈاکٹرنثار احمد زبیری، ڈاکٹرعصمت آرا، ڈاکٹرحسین بانو اور دیگر شامل ہیں۔