مزید خبریں

سرائیکی عوامی سنگت کے نومنتخب مرکزی عہدیداروں کا اعلان

کراچی (پ ر ) سرائیکی عوامی سنگت پاکستان کی مرکزی کونسل کے اجلاس میں نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا، طارق محمود صدراور حمید علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرائیکی عوامی سنگت پاکستان کی مرکزی کونسل کے اراکین نے اپنے حق رائے دہی کے ذریعے طارق محمود کو مرکزی صدر، حمید علی خان جنرل، اسلم شیخ سینئر نائب صدر، سلطان خان لاشاری، خضر حیات سندھیلہ نائب صدور، مشتاق احمد فریدی فنانس سیکرٹری، عبدالخالق اچھا جوائنٹ سیکرٹری اور خورشید انجم کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا۔قبل ازیں نذیر لغاری، مشتاق فریدی، شاہد جتوئی، سعید خاور، رشید جرانی، طارق محمود اور حمید علی پر مشتمل 7 رکنی کور کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔