مزید خبریں

اسلام تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہا ہے، راشد نسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تمام تر رکاوٹوں کے باوجود دین اسلام تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے ۔اسلام کو دہشت گردکہنے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں ۔اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے ۔رمضان المبارک کا مہینہ امت میں ایک نئی زندگی پیدا کرتا ہے ۔ترقی کی دنیا نے انسانیت کو بھوک، افلاس اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔یہ بات جماعت اسلامی پاکستا ن کے نائب امیر راشد نسیم نے جماعت اسلامی علاقہ کورنگی شرقی کے تحت کورنگی جے ایریا رانی باغ میں عوامی دعوت افطار کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔راشد نسیم نے کہا کہ اسلام کا عادلانہ نظام دنیا میں نافذ ہوجائے تو کوئی بھوکا نہیں رہے گا۔رمضان کی ساعتو ںو رحمتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹا جائے اور قرآن پر عمل پیرا ہوکر انسانیت کو دکھوں سے نجات دلائی جائے۔رمضان کا مہینہ ٹریننگ کا مہینہ ہے ۔دنیا اس وقت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے ۔پردہ اور شعائراسلام بڑھ رہا ہے ۔اسلام پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔یہ صدی اسلام کے غلبہ کی صدی ہے، اسلام کو غالب آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔اسلام مغلوب نہیں غالب ہونے کے لیے آیا ہے ۔