مزید خبریں

گورنرسندھ کی تکمیل قرآن کی محفل میں شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ میں تکمیل قرآن کی محفل میں شرکت کی۔ مفتی نعمان نعیم نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ ایک مثالی درس گاہ ہے، دینی اور عصری علوم کا امتزاج اسے ایک منفرد تعلیمی ادارہ بناتا ہے، مفتی نعیم کا لگایا ہوا یہ پودا تیزی سے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتی نعمان اپنے والد کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔