مزید خبریں

جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے نائب امیر محمد شفیق انتقال کر گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے نائب امیر ،پبلک ایڈ کمیٹی ضلع کورنگی کے صدر اور الخدمت اسپتال کورنگی اور شاہ فیصل کے ایڈمنسٹریٹرمحمد شفیق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔وہ گزشتہ ایک سال سے کینسر جیسے مہلک مرض کا شکار تھے ۔ان کی نماز جنازہ السید مسجد لودھی پارک روڈ پر ادا کی گئی ۔نماز جنازہ اورتدفین میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اسامہ بن رضی ،امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،سابق امیر ضلع کمال احمد فاروقی ،سابق ٹائون ناظم لانڈھی محمد شاہد ،مرتضیٰ غوری ،نوازخان ،چودھری سرفراز احمد ،سید اقبال سعید ،عبدالحفیظ ،سید آصف علی، عاشق علی خان ،منصورفیروز،محمد اسلم شیخ ،این ایل ایف کے صدر خالد خان ،قاسم جمال ،اطہر پاشا ،قاری منصور احمد، سیداورنگ زیب حیدرکے علاوہ بڑی تعداد میں بردار تنظیموں کے کارکنان اور اہل محلہ نے شرکت کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ جمعیت اہل حدیث کے مولانا عبدالرشید نے پڑھائی۔محمد شفیق کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے انتہائی افسوس اور غم کا اظہار کرتے ہوئے محمد شفیق کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔