مزید خبریں

ڈاکٹر بیربل قتل ،اسسٹنٹ کے سابق منگیترکو بھی حراست میں لے لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ماہرچشم کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ کے سابق منگیترکو حراست میں لے لیا ہے ذرائع نے بتایاکہ زبیر ڈاکٹر بیربل کو قرۃ العین سے اپنی منگنی ٹوٹنے کا ذمے دارسمجھتا تھا جبکہ زخمی اسسٹنٹ قرۃ العین کے بیان کی روشنی میں زبیر سے تفتیش کی جاری ہے ذرائع نے بتایا کہ قراۃ العین بھی 2 روز سے تفتیش کے لیے پولیس کی حراست میں ہے جبکہ ڈاکٹربیربل کو ممکنہ طور پر ریکی کرکے نشانہ بنایا گیا۔گزشتہ روز ہی ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قرۃ العین کو قتل کے شبہ میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ گارڈن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن میں مقتول ڈاکٹر کے بھائی نے قرۃ العین پرقتل کا شبہ ظاہر کیا تھا۔