مزید خبریں

کاروباری برادری کو سندھ رینجرز پر فخر ہے ، تنویر پاستا

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) گل پلازا مینجمنٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین تنویر پاستا نے کہا ہے کہ سندھ رینجرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ،کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بحال رکھنے کے لیے جس طرح سندھ رینجرز کی جانب سے کوششیں کی جاتی ہیں کراچی کی تاجر برادری انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز ونگ 63 سندھ رینجرز لیفٹیننٹ کرنل جہانگیر اختر اور ڈی ایس آر پرویز اختر سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔ تنویر پاستا نے لیفٹیننٹ کرنل سے تجارتی مراکز میں امن وامان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور کراچی کی تاجر برادری کی جانب سے تجارتی مراکز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مارکیٹوں میں پولیس شکایتی سینٹر کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا۔