مزید خبریں

اسکول و کالج آف نرسنگ میں داخلہ پالیسی کے خلاف طلبہ کا عدالت سے رجوع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کراچی کے اسکول و کالج آف نرسنگ میں داخلہ پالیسی 2022 ء کے نفاذ کے خلاف طلبہ نے رجوع کرلیا، عدالت نے تمام فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا۔جناح اسپتال کراچی کے اسکول و کالج آف نرسنگ میں داخلہ پالیسی 2022ء کے نفاذ کے خلاف طلبا نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال، کالج و اسکول نرسنگ کے پرنسپلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا ۔